‫‫کیٹیگری‬ :
03 November 2018 - 12:37
News ID: 437552
فونت
آیت الله موسوی جزائری:
شھراھواز کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکی صدر جمھوریہ ٹرمپ نے اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف پراپگنڈے کے لئے ۴ کروڑ ڈالر کا بجٹ پاس کیا ہے کہا: ایران نے امریکا کی سامراجی سیاست پر بینڈ لگادیا ۔
آیت الله موسوی جزائری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ آیت الله سید محمد علی موسوی جزائری نے گذشتہ روز ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اربعین کے موقع پر نائجیریا میں شیعوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ۔

آیت الله موسوی جزائری نے ایران کے قسم خوردہ دشمن امریکی صدر جمھوریہ ٹرمپ اور صھیونی وزیراعظم نیتن یاہو کے اعترافات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دشمن کو اس بات کا اعتراف ہے کہ وہ ملت ایران کے مقابل ہار چکا ہے ، ایک دور وہ تھا کہ وہ یہ کہ رہے تھے کہ ایران کو ایک قطرہ بھی پٹرول بیچنے کا موقع نہ دیں گے اور اب یہ کہ رہے ہیں کہ ہم مکمل طور سے ایران پر پٹرول فروخت کرنے کی پابندی نہیں لگا سکتے ۔

انہوں نے مزید کہا: ملت ایران کہ جو ملت حسینی اور ان کے رھبر خمینی(رہ) و خامنہ ای حفظہ اللہ ہیں ہرگز شکست سے روبرو نہیں ہوسکتی ۔

شھراھواز کے امام جمعہ نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں اربعین کے موقع پر نائجیریا کے شیعوں کے ساتھ اس ملک کی حکومت اور فوج کی جنایتوں کی شدید مذمت کی اور کہا: امام حسین علیہ السلام کا قیام پیروز ہے ، جس طرح خون شمشیر پر پیروز ہوا اسی طرح حسین علیہ السلام کے شیعہ بھی پیروز ہیں ۔

انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکی صدر جمھوریہ ٹرمپ نے اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف پراپگنڈے کے لئے ۴ کروڑ ڈالر کا بجٹ پاس کیا ہے کہا: ایران ، امریکا کی سامراجی سیاست کے تسلسل پر بہت بڑی روکاٹ ہے ۔

صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر موکب داروں کے اخلاص کی قدر دانی کرتے ہوئے انہیں سراہا اور کہا: یقین رکھئے کہ امام حسین‌(ع) سے یہ عشق و محبت اور اپ کے زائرین کی خدمت کا نتیجہ ملت ایران کی دشمن اور عالم کفر کے مقابل پیروزی ہے کیوں کہ پیروزی امام حسین(ع) کے حقیقی چاہنے والوں اور امام عصر(عج) کا مقدر ہے ۔

انہوں نے نے ۱۳ آبان مطابق ۴ نومبر یوم عالمی سامراجیت کے قریب ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: تھران میں امریکن سفارت، سفارت نہیں بلکہ جاسوسی کا اڈہ تھی کہ جس پر انقلابی طلبا نے قبضہ کرکے ایک اہم کارنامہ انجام دیا تھا ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۴

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬